Thursday, April 25, 2024

اپوزیشن کے جلسے میں سارا مجمع مولانا فضل الرحمان کا ہوگا، شیخ رشید

اپوزیشن کے جلسے میں سارا مجمع مولانا فضل الرحمان کا ہوگا، شیخ رشید
October 14, 2020
ملتان (92 نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے سیاست گرمی کی طرف جا رہی ہے، دو دنوں میں پتا لگ جائے گا ن لیگ کتنے لوگوں کو اکٹھا کرسکتی ہے۔ مجمع سارا مولانا فضل الرحمان کا ہوگا۔ وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ وہ عمران خان اور نواز شریف کہتے ہیں کہ وہ عمران خان کو لانے والوں کیخلاف ہیں۔ یہ لکھ لیں کہ مسلم لیگ ن کی پاکستان سے سیاست ختم ہو گئی ہے۔ یہ لوگ عمران خان جتنا مجمع اکٹھا کرنے کی ہمت نہیں رکھتے۔ وزیر ریلوے نے کہا اپوزیشن کے لوگ فوج اور عدلیہ کے بھی خلاف ہیں۔ مریم نواز نے باہر جانا ہوتا تو اس تحریک کی ضرورت ہی نا پڑتی۔ اتنی خاموشی اسی لئے رہی کہ انہیں باہر نہیں جانے دیا۔ شہباز شریف نے خود گرفتاری دی ہے، کارکنوں کو گرفتار نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دسمبر میں جھاڑو پھر جائے گا۔ میرا دل کہہ ہے کہ بلاول بھٹو سمجھ داری سے کام لے گا۔ ہوں تو میں عمران خان کا وزیر مگر میں خود کو نا اہل نہیں مانتا۔