Friday, September 20, 2024

اپوزیشن کے تعاون سے ایوان احسن طریقے سے چلائیں گے،اسد قیصر

اپوزیشن کے تعاون سے ایوان احسن طریقے سے چلائیں گے،اسد قیصر
August 15, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی کے امیدوار اسد قیصر جیت کےلیے پرامید ہیں ، اسد قیصر کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے تعاون سے ایوان کو احسن طریقے سے چلائیں گے ۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا  ن لیگ اور پی پی میں خلیج بڑھتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا الائنس غیر فطری ہے جس کے باعث خلیج بڑھتی نظر آرہی ہے،اسد قیصر اور قاسم سوری واضح اکثریت سے کامیا ب ہوں گے۔ ترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد چودھری نے کہاکہ  وزیراعظم کا انتخاب 17 اگست کو ہو گا جب کہ وزیراعظم 18اگست کو شیروانی میں حلف لیں گے ۔ صدر پاکستان کا انتخاب 25 اگست سے پہلے ہونا تھا ، الیکشن کمیشن نے تاحال شیڈول نہیں دیا۔