Friday, April 19, 2024

اپوزیشن کے بائیکاٹ کے دوران وفاقی بجٹ 16-2015 ء منظور

اپوزیشن کے بائیکاٹ کے دوران وفاقی بجٹ 16-2015 ء منظور
June 23, 2015
اسلام آباد (92نیوز) قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ 2015ءاور 2016ءکی منظوری دےدی گئی جبکہ اپوزیشن نے لوڈشیڈنگ کے مسئلے پر اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا۔ بجٹ اجلاس میں اسحاق ڈار کی پیش کی گئی تمام ترامیم بھی منظور کر لی گئیں۔ پہلی دفعہ اپوزیشن کی غیرموجودگی میں فنانس بل منظور ہوا ہے۔ فنانس بل کی منظوری کے ساتھ ہی 44 کھرب 51 ارب روپے کا وفاقی بجٹ منظور ہو گیا ہے۔ بجٹ میں آمدن کا تخمینہ 24 کھرب 63 ارب لگایا گیا ہے جبکہ بجٹ خسارہ19 کھرب 88 ارب ہے۔ : فنانس بل کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔