Thursday, May 9, 2024

اپوزیشن کیساتھ بیک ڈور رابطے ہیں نہ ضرورت ہے، شاہ محمود

اپوزیشن کیساتھ بیک ڈور رابطے ہیں نہ ضرورت ہے، شاہ محمود
December 30, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن کے ساتھ بیک ڈور رابطے ہیں نہ ضرورت ہے، خواجہ آصف نیب کو مطمئن نہیں کرسکے، منی ٹریل اور وضاحت دیتے تو گرفتاری نہ ہوتی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن 31 جنوری کا انتظار نہ کرے، اپنا فیصلہ کرے کیوں کہ وزیراعظم استعفی نہیں دیں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا اپوزیشن والے اپنی سیاہ کاریوں کو چھپانے کیلئے سینیٹ کا فورم استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

ادھر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پیپلز پارٹی سینیٹ اور ضمنی الیکشن میں حصہ لے گی، یہ سارے لوگ ایکسپوز ہوں گے، 16فروری کو نواز شریف کا پاسپورٹ ختم کررہے ہیں۔