Wednesday, April 24, 2024

اپوزیشن کی گرفتاریوں سے نالائق اعظم خود کو نہیں بچا سکتے ، مریم نواز کا ٹویٹ

اپوزیشن کی گرفتاریوں سے نالائق اعظم خود کو نہیں بچا سکتے ، مریم نواز کا ٹویٹ
June 11, 2019
 اسلام اباد (92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا اپوزیشن کی گرفتاریوں سے نالائق اعظم خود کو نہیں بچا سکتے۔ اپنے ٹویٹ میں مریم نواز مزید بولیں کہ حمزہ آپ سر بلند رہنا ، کٹھ پتلی تماشہ ختم ہونے والا ہے۔ https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1138356017379663872 https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1138355857668882432 قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے تحریک انصاف کی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ نالائق حکومت بھی کسی سانحہ سے کم نہیں۔ روز صبح ایک ہی خبر آتی ہے کہ دس مہینوں میں ایک بھی اچھی خبر پاکستان کے بارے میں نہیں آتی ۔ شکنجبین کے لیے غریبوں کو  لیموں تک مہیا نہیں ہے ۔ لیموں کی قیمت چار سو روپے کلو کردی گئی ۔ بجلی،  گیس اور پٹرول سمیت ہر چیز کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا۔ مریم نواز کا کہنا تھا نالائق اعظم نے آٹھ مہینوں میں ملک کا کیا حشر کردیا ہے ۔ لوگ کہتے ہیں کہ اس کی حکومت گرنی چاہیئے لیکن میں کہتی ہوں کہ انہیں حکومت کرتے رہنا چاہیئے تاکہ ان کے دعوں کا پول کھل جائے ۔ لوگ دیکھ لیں کہ جب ووٹ کو عزت نہیں ملتی تو کیا حال ہوتا ہے ۔ ادھر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا موجودہ سیاسی انتقام کی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی ۔ عمران خان مذموم ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔