Tuesday, May 21, 2024

اپوزیشن کی کھوکھلی سیاست اپنی موت آپ مر چکی ، عثمان بزدار

اپوزیشن کی کھوکھلی سیاست اپنی موت آپ مر چکی ، عثمان بزدار
February 1, 2021

لاہور (92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب اپوزیشن بزدار کا کہنا ہے کہ کھوکھلی سیاست اپنی موت آپ مرچکی ہے،پی ڈی ایم میں استعفے دینے کی ہمت ہے نہ لانگ مارچ کا حوصلہ، یہ عناصر انتشار پھیلا کر دشمن کاایجنڈاپورا کرنا چاہتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار  سے ارکان اسمبلی نے ملاقاتیں کیں، ہم خیال گروپ کے چیئرمین غضنفر عباس چھینہ نے بھی تعاون کا یقین دلادیا۔  تیمورلالی نے عثمان بزدارپربھرپوراعتماد کااظہارکیا۔

عثمان بزدار سے خواتین ارکان نے بھی ملاقات کی، وزیر اعلیی نے خواتین کو ان کا جائز حق دینے کی یقین دہانی کرادی، عثمان بزدار سے ڈیرہ غازی خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرخواجہ جلال الدین رومی نے بھی ملاقات کی اورلنگر خانوں کے قیام کیلئے کاوشوں سے آگا ہ کیا۔