Friday, April 26, 2024

اپوزیشن کی ٹی او آرز پر مشاورت کیلئے قانونی ماہرین اسلام آباد طلب

اپوزیشن کی ٹی او آرز پر مشاورت کیلئے قانونی ماہرین اسلام آباد طلب
May 8, 2016
اسلام آباد (92نیوز) وزیراعظم نے حزب اختلاف کے ٹی او آرز پر مشاورت کے لیے قانونی ماہرین کی ٹیم کو کل اسلام آباد طلب کر لیا ہے۔ امکان ہے کہ بریفنگ لینے کے بعد نوازشریف آئندہ چند روز میں اپوزیشن لیڈر کو خط کا جواب دیں گے۔ دوسری طرف رائے ونڈ میں وزیراعظم نواز شریف سے شہباز شریف نے ملاقات کی ہے اور پاناما لیکس کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔ تفصیلات کے مطابق پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن کے ضابطہ کار کے معاملے پر وزیراعظم نواز شریف سوموار کو ایک بار پھر اپنے قانونی مشیروں کے ساتھ سر جوڑ کر بیٹھیں گے اور اپوزیشن کے ٹی اور آرز پر بریفنگ لیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے قائد حزب اختلاف کی جانب سے بھیجے گئے ٹرمز آف ریفرنسز کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی جس کی روشنی میں وزیرقانون زاہد حامد اور وزیراعظم کے معاون خصوصی بیرسٹر ظفراللہ نواز شریف کو اپوزیشن کے ٹی او آرز پر شق وار بریفنگ دیں گے جس کے بعد وزیراعظم نواز شریف اپنے سیاسی رفقاءسے مشاورت کر کے ٹی او آرز کے معاملے پر آئندہ کے لیے حکمت عملی مرتب کریں گے۔ امکان ہے وزیراعظم آئندہ چند روز میں قائد حزب اختلاف کے خط کا جواب دیں گے اور اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کے لیے ٹیم بھی تشکیل دی جائے گی۔