Saturday, April 20, 2024

اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت روزانہ کرانیکا مطالبہ

اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت روزانہ کرانیکا مطالبہ
November 20, 2019
اسلام آباد  ( 92 نیوز) اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کیا اور پی ٹی آئی کے فارن فنڈنگ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرانے کا مطالبہ کر دیا۔ کنونئیر اکرم درانی کی سربراہی میں رہبر کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا، جس میں فارن فنڈنگ کیس میں اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کرنے پر غور کیا گیا ، اجلاس کے بعد کمیٹی ارکان پارلیمنٹ ہائوس سے پیدل ہی احتجاج کیلئے الیکشن کمیشن پہنچے۔ جمعیت علماء اسلام ف کے رہنما نے کیس میں تاخیر کو ملک کیلئے نقصان دہ قرار دیا ، تو لیگی رہنما نے حکمران جماعت پر ملک دشمن عناصر نے فنڈنگ کا الزام عائد کردیا، پیپلزپارٹی نے سوال اٹھایا کہ اگر آپ چور نہیں تو پھر تلاشی دینے میں کیا حرج ہے ۔ رہبر کمیٹی کے ارکان کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات نہ ہوسکی ، تاہم سیکرٹری سے ملاقات میں تحریک انصاف کے خلاف غیرملکی فنڈنگ کیس روزانہ کی بنیاد پر چلانے کیلئے کی یاداشت جمع کرا دی۔