Saturday, April 20, 2024

اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا
December 13, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا اجلاس آج صبح 11 بجے اکرم خان درانی کی رہائش گاہ پر ہو گا۔ رہبر کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کنوئینر کمیٹی اکرم خان درانی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق رہبر کمیٹی موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لے گی۔ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع اور الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری کے امور پر غور ہو گا جبکہ چیف الیکشن کمیشنز کی تقرری کے لئے سپریم کورٹ میں دائر پٹیشن پر بھی مشاورت ہوگی۔ اجلاس میں حکومت کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن ممبران کے تجویز کردہ ناموں پر غور ہو گا۔ مسلم لیگ ن ، پیپلزپارٹی اور دیگر جماعتیں اپنے قائدین کا موقف کمیٹی میں پیش کریں گے۔