Friday, April 26, 2024

اپوزیشن کی حکومتی معاملات ، ملٹری کورٹس پر مشترکہ لائحہ عمل کیلئے کمیٹی قائم

اپوزیشن کی حکومتی معاملات ، ملٹری کورٹس پر مشترکہ لائحہ عمل کیلئے کمیٹی قائم
January 15, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) حزب اختلاف کی جماعتوں میں الائنس تشکیل ہو گیا، اپوزیشن نے حکومتی معاملات اور ملٹری کورٹس پر مشترکہ لائحہ عمل کیلئے کمیٹی قائم کر لی۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے اپوزیشن لیڈر چیمبر میں حزب اختلاف کے رہنماؤں کی سیاسی بیٹھک ہوئی۔ اجلاس میں شہباز شریف، آصف زرداری، بلاول بھٹو اور شیری رحمان کی شرکت ہوئی۔ شاہد خاقان، خواجہ آصف، اسد الرحمان، امیر ہوتی بھی شریک ہوئے۔ حزب اختلاف نے آئندہ کی حکمت عملی بھی طے کر لی۔ پیپلز پارٹی کی قیادت نے بھی حکومتی اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا۔ مفاہمت کے بادشاہ نے حزب اختلاف کی جماعتوں میں مفاہمت کی خوشخبری بھی سنائی ۔ شہباز شریف نے کہا سب جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیں گے ۔ آصف زرداری بولے اتحاد ہو گیا ۔  بلاول بھٹو نے میثاق جمہوریت پر نظرثانی کا عندیہ بھی دیدیا۔ حکومت کی جانب سے منی بجٹ پیش کرنے کا اقدام مسترد کرتے ہوئے اپوزیشن اتحاد میں شامل جے یو آئی اور اے این پی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اپوزیشن نے عوامی توقعات کے مطابق فیصلے کیے۔