Friday, April 26, 2024

اپوزیشن کی تحریک کامیاب ہو گی ، مریم نواز

اپوزیشن کی تحریک کامیاب ہو گی ، مریم نواز
October 12, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا اپوزیشن کی تحریک کامیاب ہوگی اور نااہل، مسلط شدہ وزیراعظم سے نجات ملے گی۔ مریم نواز کا کہنا ہے حکومت کچھ بھی کرلے ، اگر یہ عوام کے ساتھ جنگ کریں گے تو جیت نہیں سکتے۔ عوام مہنگائی، بے روز گاری اور ان کی نالائقی سے تنگ آ گئے۔ اس کا جواب انکو عوام خود دے گی۔ عوام نے میاں نوازشریف کی آواز پر لبیک کہا ہے۔ عوام ان کوخود جواب دے گی۔ انشااللہ فتح اور نصرت عوام کی ہو گی۔ سی پیک پاکستان کیلئے گیم چینجر ہے۔