Tuesday, May 14, 2024

اپوزیشن کی تحریک جب شروع ہو گی تو تتر بتر ہو جائے گی ، فواد چودھری

اپوزیشن کی تحریک جب شروع ہو گی تو تتر بتر ہو جائے گی ، فواد چودھری
October 8, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا اپوزیشن کی تحریک جب شروع ہو گی تو تتر بتر ہو جائے گی۔ مریم نواز کے خطاب پر فواد چودھری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا یہ جمہوریت کیلئے نہیں، نواز شریف کی کرپشن کیلئے تحریک چلا رہے ہیں۔ نواز شریف مے فیئر میں عیاشی کر رہے ہیں ، یہاں کارکن دھکے کھا رہے ہیں۔ جمہوریت اور آئین کی بات تو کر رہی ہیں لیکن ان کا جمہوریت سے کوئی تعلق نہیں۔ مشیر احتساب شہزاد اکبر  نے ٹویٹ کیا ہے آج نوازشریف کی قانونی حیثیت تین طرح سے ہے۔ نااہل اور جھوٹے، مفرور اور اشتہاری، سزا یافتہ اور مجرم، اس حقیقت کے علاوہ باقی سب فسانہ ہے۔ اپوزیشن کی سیاست چند گھرانوں کی غلامی میں پھنسی ہوئی ہے۔ مریم صفدرکی تقریر پر شہبازگل نے ٹوئٹر پیغام میں کہا مریم صفدر صاحبہ نے استعفوں کی دھمکی دی، جلدی استعفے  دیں تا کہ الیکشن کرائیں، مارچ تک کیوں انتظار، نیک کام میں دیر کیوں؟ عمران خان آپ کی دھمکیوں میں آنے والے نہیں۔