Wednesday, April 24, 2024

اپوزیشن کی تجاویز مان لیں تو احتساب کا عمل ختم ہو جائے گا ، شاہ محمود

اپوزیشن کی تجاویز مان لیں تو احتساب کا عمل ختم ہو جائے گا ، شاہ محمود
July 29, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) شاہ محمود قریشی اور شہزاد اکبر نے اپوزیشن پر چڑھائی کر دی۔ شاہ محمود نے کہا اپوزیشن کی تجاویز مان لیں تو احتساب کا عمل ختم ہوجائے گا۔ شہزاد اکبر کہتے ہیں ایف اے ٹی ایف بل کی آڑ میں  اپوزیشن کی بلیک میلنگ قبول نہیں۔ اپوزیشن قانون سازی پر بلیک میل نہ کرے ، حکومت نے واضح کر دیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود کہتے ہیں اپوزیشن نیب قوانین کی آڑ میں ایف اے ٹی ایف کی راہ میں رکاوٹ ڈال رہی ہے۔ انہوں نے قوالی نہیں پکا راگ سنایا، یہ پکا راگ عمران خان 24 سال سے سنا رہے ہیں۔ کرپٹ عناصر پر ہاتھ بھی پکا ڈالیں گے۔ معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر بولے کہ اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں لیکن ان تجاویز کو تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔ پی ٹی آئی رہنما ملیکہ نے کہا کہ عوامی نمائندوں کو بہتر طریقے سے فیصلے کرنے چاہئے،عوام کا پارلیمان سے اعتماد ختم نہیں ہونا چاہئے، اپوزیشن سے گزارش ہے عوام کی ترجیحات کو سامنے رکھیں۔