Wednesday, April 24, 2024

اپوزیشن کی اے پی سی مارچ پر ڈیڈ لاک کا شکار

اپوزیشن کی اے پی سی مارچ پر ڈیڈ لاک کا شکار
November 4, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) اپوزیشن کی اے پی سی مارچ پر ڈیڈ لاک کا شکار ہوگئی، مولانا کی تجاویز پر مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے ایک بار پھر اختلاف کر دیا۔ ذرائع کے مطابق اے پی سی کے فیصلوں کا اعلان جلسہ گاہ میں کیا جائے گا۔ جے یو آئی کی اے پی سی میں شہباز شریف، بلاول بھٹو اور اسفند یار ولی نے شرکت نہیں کی۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے موقف اختیار کیا کہ غیر جمہوری عمل کی حمایت نہیں کرسکتے، پرامن مارچ کی مکمل حمایت کریں گے، مولانا نے بھی کہا اتفاق رائے سے آگے چلنا چاہتے ہیں۔ اکرم درانی کہتے ہیں آزادی مارچ کے بعد ہائی ویز، اضلاع اور ملک بند کرینگے، ادھر آزادی مارچ کے پڑائو کا چوتھا روز ہے، شرکاء پارٹی قائدین کی جانب سے اگلے اعلان کے منتظر ہیں۔