Tuesday, April 23, 2024

صدارتی امیدوار کے حوالے سے اپوزیشن کی اے پی سی مری میں جاری

صدارتی امیدوار کے حوالے سے اپوزیشن کی اے پی سی مری میں جاری
August 25, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) اپوزیشن کے صدارتی امیدوار کے حوالے سے رابطے تیز ہو گئے۔ آج مری میں ہونے والی اے پی سی میں اہم پیش رفت کا امکان ہے۔ پارلیمنٹ لاجز سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا۔ پی پی پی  رہنما خورشید شاہ نے مولانا فضل الرحمان ، محمود خان اچکزئی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور میر حاصل بزنجو سے ملاقات کی ہے۔ دوسری جانب سابق سپیکر  ایاز صادق نے بھی خورشید شاہ اور مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا ہے۔ ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ن لیگ کے صدر میاں شہباز شریف کی زیر صدارت اپوزیشن جماعتوں کی اے پی  سی   ص  میں پیپلز پارٹی، متحدہ مجلس عمل ، اے این پی سمیت اپوزیشن کی تمام.جماعتوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے اے پی سی میں اپوزیشن کے متفقہ  صدارتی امیدوار کے حوالے سے اہم پیش رفت کا امکان ہے۔ایم ایم اے کے رہنما لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس میں ایم ایم اے کا تین رکنی وفد شرکت کریگا۔ وفد میں مولانا فضل الرحمن اور مولانا اویس نورانی بھی شامل ہونگے ۔  اے پی سی کے فیصلوں پر مشاورت کیلئے ایم ایم اے کا اجلاس  بھی 26 اگست کو اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ہے ۔