Tuesday, April 23, 2024

اپوزیشن کی انتشار کی سیاست قوم مسترد کرتی ہے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار

اپوزیشن کی انتشار کی سیاست قوم مسترد کرتی ہے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار
December 13, 2020

لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کہتے ہیں اپوزیشن کی منفی سیاست پر افسوس ہے۔ اپوزیشن کی انتشار کی سیاست قوم مسترد کرتی ہے۔

وزیراعلیٰ بزدار کا اپنے بیان میں کہنا تھا اپوزیشن کورونا کو تیزی سے پھیلانے کا باعث بن رہی ہے۔ اپوزیشن کرپشن کے وائرس سے بچنے کیلئے قوم کو کورونا وائرس کا شکار کررہی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے جلسوں کا کوئی ایجنڈا نہیں، اپوزیشن صرف کرپشن کیسز کی فائلز بند کرانا چاہتی ہے۔ زندہ دلان لاہور آج پی ڈی ایم کی منفی سیاست کو مسترد کردیں گے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن جان لے ان جلسوں سے کورونا تو بڑھ سکتا ہے اپوزیشن کی این آر او کی خواہش پوری نہیں ہوسکتی۔ قانون توڑنے والوں کو قانون کی گرفت کا سامنا کرنا پڑے گا۔