Friday, May 17, 2024

اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس آج ہوگی، ایجنڈے کو حتمی شکل دیدی گئی

اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس آج ہوگی، ایجنڈے کو حتمی شکل دیدی گئی
September 19, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا مشن، اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس آج ہوگی، ایجنڈے کو حتمی شکل دے دی گئی۔ بلاول بھٹو کی دعوت پر نوازشریف نے بھی شرکت کی حامی بھر لی۔ متحدہ اپوزیشن پھر حکومت کے خلاف سرگرم ہوگئی، پیپلزپارٹی کی میزبانی میں آل پارٹیز کانفرنس آج ہوگی۔ نوازشریف بھی ویڈیو لنک کے ذریعے  شرکت پرآمادہ ہوگئے۔ بلاول بھٹو زرداری نے ن لیگ کے قائد کو فون کیا، خیریت دریافت کی اور اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی۔ اے پی سی کے 2 نکاتی ایجنڈے کا 92 نیوز نے پتہ لگا لیا، کانفرنس میں حکومت کی 2 سالہ کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا اورآئندہ کی حکمت عملی پرمشاورت ہوگی۔ تمام اپوزیشن جماعتیں مستقبل کے لائحہ عمل سے متعلق تجاویز دیں گی۔ ذرائع کے مطابق چھوٹی جماعتوں کی جانب سے اسمبلیوں سے اجتماعی استعفوں کے آپشن کو زیرغور لانے کامطالبہ کیا گیا ہے، بلاول بھٹو کی زیرصدارت اے پی سی میں آصف زرداری کی شرکت کا امکان نہیں، تاہم پیپلزپارٹی کی تمام سینئر قیادت اسلام آباد پہنچ چکی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن میں بھی سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آگئی ہے، نوازشریف بھی نے ممکنہ تحریک عدم اعتماد کے لیے بلاول بھٹو سمیت اپوزیشن رہنماؤں کو لندن آنے کی دعوت دی، اے پی سی کے بعد لیگی قائد نے پارٹی رہنماؤں کو بھی برطانیہ بلا لیا۔ مشیر پارلیمانی امور بابراعوان نے آن لائن خطاب کا انقلاب شعبدہ قرار دے دیا، کہتے ہیں یہ انقلاب کھانے کی میزسے آگے نہیں بڑھ سکتا، سیاست کیلئے فٹ عدالت کیلئے ان فٹ؟ کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟ ہے۔ بابراعوان نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نااہل، مطلوب اور اشتہاری نوازشریف اپوزیشن کی سیاست کو مزید تباہ کرے گا۔ بھاگے ہوئے شخص کو سیاسی سرگرمیوں کاحصہ بنانا اداروں کی تضحیک ہے۔