Thursday, May 9, 2024

اپوزیشن کورونا کے دوران قومی ذمہ داریوں کا ادراک کرنے سے قاصر ہے ، عثمان بزدار

اپوزیشن کورونا کے دوران قومی ذمہ داریوں کا ادراک کرنے سے قاصر ہے ، عثمان بزدار
November 30, 2020

عثمان بزدار کا کہنا ہے وباء کی موجودہ صورتحال میں جلسوں کا کوئی جواز نہیں۔ حکومت انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے گی۔

 ادھر معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ‏ پی ڈی ایم کا بیروزگار ٹولہ اپنی سیاسی بیروزگاری کا بدلہ پنجاب کے عوام سے لے رہا ہے۔ اپوزیشن ساری دکانداری سینٹ الیکشنز کو روکنے کیلئے لگا رہی ہے۔ اپوزیشن کے شو میں حکومت کوئی رخنہ نہیں ڈالیں گے۔

پیپلزپارٹی کی قیادت کو نشانہ بناتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا پیپلزپارٹی کا جیالہ اس سوچ کو مسترد کرے گا جو بھٹو کے قاتلوں کو ارد گرد کھڑا کر رہی ہے ۔