Saturday, May 11, 2024

اپوزیشن کورونا پر صرف پوائنٹ اسکورنگ کر رہی ہے ، عثمان بزدار

اپوزیشن کورونا پر صرف پوائنٹ اسکورنگ کر رہی ہے ، عثمان بزدار
May 12, 2020

لاہور (92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ  پاکستان میں وبا پر بھی سیاست کر رہے ہیں ،اپوزیشن کورونا پر صرف پوائنٹ اسکورنگ میں لگی ہوئی ہے ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے لاہور میں آج مصروف دن گزارا ، سردارعثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں گندم خریداری مہم پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے پولو گراؤنڈ ریس کورس سے شہروں میں صفائی اور میونسپل سروسز کے نظام کو بہتر بنانے کے پروگرام کا آغاز کیا، صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے چھتیس چھوٹی گاڑیاں، منی ٹپرز، سیالکوٹ اور ساہیوال کے اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے حوالے کی گئیں ۔

  عثمان بزدارنے جدید سیوریج سیفٹی وین کے لئے مزید فنڈزمہیا کرنے کا اعلان بھی کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے تمام حکومتی وزرا سے دوسالہ کارکردگی کا ریکارڈ پندرہ دن میں طلب کرلیاہے۔