Tuesday, May 21, 2024

اپوزیشن کو ڈیڑھ سال سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر تجاویز کا کہہ رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان

اپوزیشن کو ڈیڑھ سال سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر تجاویز کا کہہ رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان
November 10, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے اپوزیشن کو ڈیڑھ سال سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر تجاویز کا کہہ رہے ہیں۔

 وزیراعظم عمران خان کی جانب سے حکومتی ارکان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔ ظہرانے میں اتحادی جماعتوں کے اراکین قومی اسمبلی و سینیٹرز شریک ہوئے۔ وزیر اعظم نے ارکان کو قانون سازی سے متعلق آگاہ کیا۔ حکومتی اور اتحادی ارکان نے وزیراعظم کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا سب جانتے ہیں الیکشن میں کیا ہوتا ہے، ڈبل ٹھپے لگتے ہیں۔ یہی تنازعے ختم کرنے کیلئے ای وی ایم لائے۔ ہم چاہتے ہیں الیکشن ٹھیک ہوں۔ ہم انتخابی نظام کو شفاف بنانا چاہتے ہیں۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے ظہرانہ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا پوری تحریک انصاف اور اتحادی متحد ہیں۔ تمام ارکان نے وزیر اعظم کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ ہم فئیر انتخابات چاہتے ہیں۔ ق لیگ ایم کیو ایم کے ارکان شریک تھے۔