Friday, March 29, 2024

اپوزیشن کو غدار قرار دینے کی حکومتی روش غلط ہے، رانا ثنا

اپوزیشن کو غدار قرار دینے کی حکومتی روش غلط ہے، رانا ثنا
October 31, 2020
لاہور (92 نیوز) رانا ثنا اللہ کے خلاف منشیات اسمگلنگ کیس کی سماعت 21 نومبرتک ملتوی کردی۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنماء رانا ثنا اللہ کہتے ہیں کہ عمران خان نوازشریف پر تنقید سے میٹنگ شروع کرتے ہیں۔انسداد منشیات عدالت میں رانا ثناءاللہ کیخلاف منشیات کیس کی سماعت ہوئی۔ لیگی رہنما حاضری کیلئے عدالت پہنچے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ حکومت اور حکومتی ترجمانوں پر برس پڑے کہتے ہیں موجودہ حکومت کوآج کل اپوزیشن کیخلاف انتقامی کارروائیوں،اپوزیشن رہنماوں کے بیانات کو توڑ مروڑ کر بھارت کے ساتھ جوڑنے کے علاوہ کوئی اور کام نہیں ہے ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پارلیمان میں کی گئی بات کو باہر کہیں بھی چیلنج نہیں کیا جا سکتا جب ایاز صادق نے پارلمینٹ میں بات کی تو کیا اسپیکر صاحب اس وقت سوئے ہوئے تھے ؟، صرف پی ڈی ایم کی قیادت کو نشانہ بنانے کے لئے اس بیان کی ہرزہ سرائی کی جا رہی ہے۔ راناثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہاپوزیشن کو غدار قرار دینے کی حکومتی روش غلط ہے ،انتقامی کارروائیوں سے ملک کے حالات مزید خرابی کی طرف ہی جائیں گے۔