Monday, May 13, 2024

اپوزیشن کو جواب دینے کیلئے کارکردگی رپورٹ جاری کرنیکا فیصلہ

اپوزیشن کو جواب دینے کیلئے کارکردگی رپورٹ جاری کرنیکا فیصلہ
December 19, 2019
لاہور(روزنامہ 92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے وزیر اعظم کی ہدایات کی روشنی میں اپوزیشن کی جانب سے آئے روز کی جانے والی تنقید کا جواب دینے کے لئے صوبائی محکموں سے ان کی کارکردگی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ صوبائی اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود کے لئے شروع کئے گئے منصوبوں اور اہم ترین اقدامات کی بابت رپورٹ صوبائی حکومت کوارسال کریں جبکہ موجودہ دور میں شروع کئے گئے ترقیاتی کاموں کے علاوہ پایہ تکیل کو پہنچنے والے ترقیاتی کاموں کی بابت تفصیلات سے بھی آ گاہی دیں۔ موصولہ کارکردگی رپورٹس کو از سر نومرتب کر کے ایوان وزیر اعظم ارسال کیا جائے گا اور وہا ں سے منظوری ملنے کے بعد پنجاب حکومت کی کارکردگی رپورٹ شائع کر دی جائے گی جبکہ مذکورہ رپورٹ تک عام آدمی کی رسائی بھی ممکن ہو گی۔