Saturday, May 4, 2024

اپوزیشن کو جسٹس نہیں جسٹس قیوم چاہئے ، احتساب نہیں احتساب الرحمان چاہئے ، مراد سعید

اپوزیشن کو جسٹس نہیں جسٹس قیوم چاہئے ، احتساب نہیں احتساب الرحمان چاہئے ، مراد سعید
December 21, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا اپوزیشن کو جسٹس نہیں بلکہ جسٹس قیوم چاہئے ۔ احتساب نہیں احتساب الرحمان چاہئے۔ قومی اسمبلی میں جوشیلا خطاب کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا اپوزیشن بتائے جسٹس چاہتی ہے یا جسٹس قیوم ، یہ بھی بتائیں احتساب چاہتے ہیں یا احتساب الرحمان۔ انہوں نے کہا شہباز شریف کو 600 ووٹوں سے ہرایا نہیں گیا بلکہ وہ ہار گئے۔ وزیر مواصلات کے بیان پر اپوزیشن کا شور شرابا ہوا اور واک آؤٹ کر گئی۔  اسپیکر نے اجلاس کی کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔