Tuesday, May 14, 2024

اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات کے لیے حکومت کے ساتھ بیٹھنا چاہیے ، چودھری سرور

اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات کے لیے حکومت کے ساتھ بیٹھنا چاہیے ، چودھری سرور
May 5, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا ہے اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات کے لیے حکومت کے ساتھ بیٹھنا چاہیے۔

چودھری سرور نے ایم این اے صداقت عباسی سے گفتگو میں کہا انتخابی اصلاحات کے مخالفین دھاندلی کے سپورٹرز بن رہے ہیں ۔ شفاف انتخابات سے ملک میں جمہوریت اور پارلیمنٹ مضبوط ہو گی ۔ اپوزیشن کو ضد اور انا پرستی پر مبنی سیاست کا رویہ ترک کر دینا چاہئے۔ ہم ایسے شفاف انتخابات چاہتے ہیں جن پرکوئی انگلی نہ اٹھا سکے ۔ ہر معاملے میں نہ مانوں کی اپوزیشن کی سیاست جمہوریت کی نفی ہے۔ ای پولنگ سے انتخابی نتائج چند منٹوں میں سب کے سامنے ہوں گے۔ انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا تاریخی اقدام قرار دیا۔

ملاقات کے دوران پنجاب آب پاک اتھارٹی کے منصوبوں پر بھی بات چیت کی گئی ۔ چودھری محمد سرور نے کہا پنجاب آب پاک اتھارٹی کے 4 ارب کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کا وعدہ پورا کریں گے۔