Thursday, April 25, 2024

اپوزیشن کا چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

اپوزیشن کا چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کیخلاف عدالت جانے کا اعلان
March 12, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کیخلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا۔

راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے 7 ووٹرز نے یوسف رضا گیلانی کے نام پر مہر لگائی، بہت سی مثالیں موجود ہیں، عدالت میں ہمیں کامیابی ملے گی۔

احسن اقبال نے کہا آج ووٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا جو شرمناک ہے، ماضی میں سپریم کورٹ اس پر فیصلے دے چکی ہے، پوری توقع ہے عدالت سے انصاف ملے گا۔

قمر زمان کائرہ بولے ہر آئینی قدم اٹھائیں گے، کسی صورت یہ الیکشن چھیننے نہیں دیں گے

قاسم گیلانی کا کہنا تھا یوسف رضا گیلانی ایک ووٹ سے جیتے ہیں، پریذائڈنگ افسر نے یوسف رضا گیلانی کے سات ووٹ مسترد کیے ہیں۔