Saturday, April 20, 2024

اپوزیشن کا وزیراعظم سے پارلیمنٹ میں آ کر پوزیشن واضح کرنے کا مطالبہ

اپوزیشن کا وزیراعظم سے پارلیمنٹ میں آ کر پوزیشن واضح کرنے کا مطالبہ
May 4, 2016
اسلام آباد (92نیوز) ٹی او آر مسترد ہونے پر اپوزیشن کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کے معاملے پر حکومت جتنا لڑے گی اتنا ہی پھنستی چلی جائے گی۔ 92نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا اپوزیشن کے ٹی او آر میں کوئی ایسی بات نہیں ہے کہ حکومت یکطرفہ طور پر رد کر دے۔ وزیر اعظم پارلیمنٹ میں آ کر پاناما لیکس پر پوزیشن واضح کریں۔ عوام اب بیوقوف نہیں بنیں گے۔ پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے حکومت احتساب سے بھاگ رہی ہے۔ ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق کا کہنا ہے وزیراعظم پر الزامات ہیں۔ انہیں کمیشن کے ضوابط کار طے کرنے کا اختیار کیسے دیا جا سکتا ہے۔ اپوزیشن نے ٹی او آر پر سنجیدگی سے مشاورت کی۔ حامد خان نے بھی اپوزیشن کے ٹی او آر مسترد ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بیرسٹر علی ظفر کہتے ہیں ٹی او آر وکلاءکے مشورے سے بنائے گئے۔ اپوزیشن کے ٹی او آر حکومت کو شامل کرنا پڑیں گے۔ سینئر تجزیہ کار ایاز امیر نے کہا ہے کہ وزیراعظم شفاف انکوائری برداشت ہی نہیں کر سکتے۔