Thursday, May 2, 2024

اپوزیشن کا قومی اسمبلی اور سینٹ میں ہوشربا مہنگائی کیخلاف احتجاج ، شور شرابا

اپوزیشن کا قومی اسمبلی اور سینٹ میں ہوشربا مہنگائی کیخلاف احتجاج ، شور شرابا
May 7, 2019
اسلام آباد (92 نیوز)ہوشربا مہنگائی کا شور پارلیمنٹ پہنچ گیا  ،  اپوزیشن نے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں حکومت کو ٹف ٹائم دیا، خواجہ آصف نے کہا کہ  مہنگائی حکومت کو لے ڈوبے گی ۔  راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ  عوام سڑکوں پر آنے کیلئے تیار رہے ۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور بڑھتی مہنگائی کےخلاف اپوزیشن  قوم کی آواز بن گئی  ، توجہ دلاؤ نوٹس کے دوران اپوزیشن ارکان   نے پلے کارڈ اٹھا  کر اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کر لیا۔ وزیر مملکت برائے خزانہ حماد اظہر نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا اپوزیشن 21 بار آئی ایم ایف کے پاس گئی۔ پیپلز پارٹی کے دور میں پچیس فیصد مہنگائی ہوئی ۔ حماد اظہر کی تقریر کےدوران اپوزیشن  نے احتجاج جاری رکھا ، صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی دیکھ کر اسپیکر نے اجلاس بدھ تک ملتوی کردیا۔ قومی اسمبلی میں بولنے کا موقع نہ ملاتو اپوزیشن والوں نے اسمبلی کے باہر بیٹھک لگا لی  ،اپوزیشن رہنما حکومت پر خوب گرجے برسے ۔ اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا تھا کہ  حکومت اسمبلی میں جواب دینے سے بھاگ رہی ہے ۔ہمیں نہ سنا گیا تو حکومت کو بھی نہیں بولنے دیں گے۔