Friday, April 26, 2024

اپوزیشن کا شدید احتجاج بیکار، بلدیاتی نمائندوں کے معاملات کی مانیٹرنگ کا حق سندھ حکومت کو دینے کا بل منظور

اپوزیشن کا شدید احتجاج بیکار، بلدیاتی نمائندوں کے معاملات کی مانیٹرنگ کا حق سندھ حکومت کو دینے کا بل منظور
April 27, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) اپوزیشن کا شدید احتجاج بھی کام نہ آیا۔ سندھ اسمبلی میں بلدیاتی نمائندوں کے معاملات کی مانیٹرینگ کرنے کا حق سندھ حکومت کو دینے کا بل منظور کر لیا گیا۔ شدید ہنگامہ آرائی پر اسپیکر نے اجلاس جمعہ تک ملتوی کر دیا۔ اپوزیشن کے اراکین اس وقت ایوان میں سراپا احتجاج بن گئے جب سینئر وزیر نثار کھوڑو نے اسمبلی میں سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل نمبر دس پیش کیا۔ بل میں بلدیاتی نمائندوں کے معاملات کی مانیٹرنگ کرنے کا حق سندھ حکومت کو دیا گیا۔ قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ یہ بل سپریم کورٹ کی واضح ہدایات کے منافی ہے۔ بلدیاتی بل نمبر دس کی منظوری سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔ بلدیاتی نمائندوں کے معاملات کی نگرانی ضروری ہے۔ اس لیے اسمبلی میں سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل نمبر گیارہ متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ اپوزیشن اراکین کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی آواز کو ایوان میں نہ سنا گیا تو احتجاج سڑکوں پر ہو گا۔ ایوان میں شدید ہنگامہ آرائی کے باعث اجلاس جمعے تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔