Tuesday, April 23, 2024

اپوزیشن کا بیانیہ گوجرانوالہ سے قائداعظم کے مزار کی بے حرمتی کرتے ہوئے بلوچستان پہنچا، شبلی فراز

اپوزیشن کا بیانیہ گوجرانوالہ سے قائداعظم کے مزار کی بے حرمتی کرتے ہوئے بلوچستان پہنچا، شبلی فراز
October 29, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کہتے ہیں کہ اپوزیشن کا بیانیہ گوجرانوالہ سے شروع ہوا، بیانیہ قائداعظم کے مزار کی بے حرمتی کرتے ہوئے بلوچستان پہنچا۔ وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا پر پاکستان مخالف بیانیے کی ترویج ہورہی ہے۔ اپوزیشن کی جانب سے قائد ایوان کی تقریر پر احتجاج کیا گیا، ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے وفاقی وزیر کو بات کرنے سے روک دیا۔ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ اجلاس کا ایجنڈا مکمل ہونے کے بعد اس معاملے پر بات کرلیں۔ شبلی فراز بولے کہ میں حکومت کا ترجمان ہوں بات کرنے کا موقع دیا جائے، ڈپٹی چیئرمین نے کہا کہ آپ ترجمان ہیں، بات کر سکتے ہیں لیکن ایجنڈے کے بعد، میں بات کرنے سے منع نہیں کر رہا لیکن ایجنڈا مکمل ہونے دیں۔