Friday, March 29, 2024

اپوزیشن مشترکہ صدارتی امیدوار لانے پرمتفق،نام کا اعلان کل کیا جائےگا،احسن اقبال

اپوزیشن مشترکہ صدارتی امیدوار لانے پرمتفق،نام کا اعلان کل کیا جائےگا،احسن اقبال
August 25, 2018
مری ( 92 نیوز)اپوزیشن مشترکہ صدارتی امیدوار لانے پرمتفق،نام کا اعلان کل کیا جائےگا۔ مری میں اپوزیشن جماعتوں  نے اے پی سی اجلاس بلایا جس میں  تمام اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے سر جوڑے اور صدارتی الیکشن کیلئے اپنے اپنے امیدوار کے نام پیش کئے ۔ اجلاس کےبعد  پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتوں نے مشترکہ صدارتی امیدوار لانے پر اتفاق کیا ہے ،اے پی سی میں صدارتی انتخاب کے حوالے سے مشاورت کی گئی، تمام جماعتوں نے مشترکہ صدارتی امیدوار لانے کا مشورہ دیا۔ احسن اقبال نے مزید کہا کہ اے پی سی کی تمام جماعتوں نے اوور سیز پاکستانیوں کے ووٹ کے حق کی حمایت کی جب کہ  موجودہ حکومت کے انتقامی ہتھکنڈوں کی مذمت کی ہے ۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ اعتزاز احسن پاکستان پیپلزپارٹی کے تجویز کردہ صدارتی امیدوار ہیں ۔