Wednesday, April 24, 2024

اپوزیشن کا ایجنڈا مقدمات سے جان چھڑانا ہے ، فواد چودھری

اپوزیشن کا ایجنڈا مقدمات سے جان چھڑانا ہے ، فواد چودھری
December 14, 2018
جہلم (92 نیوز) وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا اپوزیشن کا ایوان سے واک آؤٹ کا ایجنڈا مقدمات سے جان چھڑانا ہے۔ اپوزیشن کا ایوان سے واک آؤٹ کرنے کے معاملے پر اظہار خیال کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا مقدمات سے جان چھڑانا اپوزیشن کا ایجنڈا بن چکا ہے۔ ایک این آر او کے لیے ایسا کیا جارہا ہے۔ اپوزیشن غیر جمہوری ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔ وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا وزیراعظم کو پہلے دن ایوان میں تقریر کرنے نہیں دی گئی۔ اپوزیشن ایک بار پھر ہنگامہ آرائی پر اترآئی ہے۔ خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر پر ایوان سے واک آؤٹ کیا گیا۔ انہوں نے کہا اسمبلی نیب کے ملزمان کا اکھاڑا بن چکی ہے۔ فواد چودھری نے کہا نواز شہباز کی محبت میں چیخنے والوں کو پتا ہے کہ ان کی باری آنے والی ہے۔ سابقہ حکومت نے اداروں کا بیڑا غرق کیا۔ جلد میاں صاحب کو جیل میں دیکھیں گے۔ وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ گیس کے معاملے پر 157 ارب روپے کے مقروض ہیں۔ نئے پاکستان کی تعمیر کے لیے نئی اینٹ پر نئی اینٹ رکھ رہے ہیں۔ ویسٹ مینجمنٹ کا سسٹم لا رہے ہیں، لیکن پیسے نہیں ہیں۔ بجلی کے بحران پر خاطرخواہ قابو پا لیا جائے گا۔