Sunday, May 12, 2024

اپوزیشن کا اسیر رہنماؤں کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے پر اظہار برہمی

اپوزیشن کا اسیر رہنماؤں کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے پر اظہار برہمی
September 12, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) اپوزیشن نے اسیر رہنماؤں کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے پر اظہار برہمی کیا۔ احسن اقبال نے کہا حکومت نے اسپیکر پر دباؤ ڈال کر پروڈکشن آرڈر واپس کرائے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے خطاب کے دوران اپویشن ارکان نے ہنگامہ شروع کر دیا۔ اسپیکر ڈائس کے سامنے جمع ہو کر نعرے بازی کی اور اپنے اسیر رہنماؤں کی تصاویر اور بینرز اٹھا کر احتجاج کیا۔ اجلاس کے دوران حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے ایک دوسرے کو دھکے بھی دیئے۔  اپوزیشن ، اسیر رہنماؤں ، پروڈکشن آرڈر ، جاری ، اظہار ، برہمی صدر نے اپنا خطاب کشمیر سے شروع کیا لیکن اپوزیشن اس پر بھی سیاست کرتی رہی۔ اپوزیشن ارکان نے ایک موقع پر نعرہ لگایا چھین کر لیں گے آزادی،اس پر صدر عارف علوی نے کہا کشمیر کی آزادی کیلئے یہ بہت اچھا نعرہ ہے،اس نعرے پر ہمیں قائم رہنا چاہئے۔ اپوزیشن ارکان نے جو بینرز اٹھا رکھے تھے ان پر نیب کا کالا قانون نامنظور کے نعرے درج تھے۔ صدر عارف علوی نے احتجاج کے باوجود تقریر جاری رکھی اور کہا شور مچاتے جائیں مگر اچھا ہو گا ساتھ ساتھ سنتے بھی جائیں۔ وزیراعظم اور حکومتی ارکان کو شور کے باعث کانوں پر ہیڈ فون لگانا پڑے۔ اپوزیشن ارکان جب ڈائس کی طرف بڑھے تو عمران خان کی نشست کو حکومتی ارکان نے اپنے حصار میں لے لیا۔ اجلاس کے دوران حکومتی اور اپوزیشن ارکان میں تلخ کلامی ہوئی اور ارکان نے ایک دوسرے کو دھکے بھی دیئے۔ پرویز خٹک اور عبدالقادر پٹیل نے آغا رفیق کو سمجھانے کی کوشش کی جس پر ایک دوسرے کو دھکے دینے کا واقعہ پیش آیا۔