Wednesday, May 22, 2024

اپوزیشن کا اتحاد ٹوٹ گیا، رہبر کمیٹی بھی تحلیل، چھ جماعتوں کا نیا اتحاد قائم

اپوزیشن کا اتحاد ٹوٹ گیا، رہبر کمیٹی بھی تحلیل، چھ جماعتوں کا نیا اتحاد قائم
February 7, 2020
پشاور (92 نیوز) اپوزیشن کا اتحاد ٹوٹ گیا، رہبر کمیٹی بھی تحلیل ہوگئی، تحفظ آئین پاکستان کے نام سے چھ جماعتوں کا نیا اتحاد قائم ہوگیا نئے اپوزیشن اتحاد نے حکومت کیخلاف تحریک کا اعلان بھی کردیا۔ اپوزیشن کا اتحاد ٹوٹ گیا، رہبر کمیٹی کو تحلیل کردیا گیا، تحفظ آئین پاکستان کے نام سے چھ جماعتوں کا نیا اتحاد قائم ہوگیا، اکرم درانی کی رہائش گاہ پر آئندہ کی حکمت عملی پر غورکیا گیا، ن لیگ، پیپلزپارٹی اور اے این پی کو دعوت ہی نہیں دی گئی، اکرم درانی نے کہا پنجاب سے تحریک کا آغاز کررہے ہیں۔ اکرم درانی نے مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اور اے این پی کے بارے میں کہا سیاست میں دروازے بند نہیں ہوتے، ہم نے ناراضی کا اظہار کیا، ہمارے گلے شکوؤں کے باوجود کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ اکرم درانی نے کہا چھ جماعتوں کےسربراہوں کا اجلاس مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر بھی ہوچکا ہے، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ آئین کی پامالی کا بھرپور انداز میں مقابلہ کریں گے۔