Saturday, April 20, 2024

اپوزیشن کا اتحاد ماضی کی طرح اس بار بھی ریت کی دیوار ثابت ہوگا، راجہ بشارت

اپوزیشن کا اتحاد ماضی کی طرح اس بار بھی ریت کی دیوار ثابت ہوگا، راجہ بشارت
October 9, 2020
لاہور (92 نیوز) صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کا اتحاد ماضی کی طرح اس بار بھی ریت کی دیوار ثابت ہوگا۔ صوبائی وزیر راجہ بشارت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت احتیاطی تدابیر اپنانے کا ہے نہ کہ اپنی کرپشن بچانے کی خاطر عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن نے لاہور میں ناکام اسٹریٹ پاور شو کر کے اپنا شوق پورا کرلیا۔ جتنی اسٹریٹ پاور تحریک انصاف کے پاس ہے اتنی کسی جماعت کے پاس نہیں۔