Friday, April 19, 2024

اپوزیشن جماعتوں نے چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی

اپوزیشن جماعتوں نے چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی
July 9, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) اپوزیشن جماعتوں نے چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی، تحریک عدم اعتماد سیکرٹری سینیٹ کے پاس جمع کرائی گئی ۔ اپوزیشن جماعتوں کے سینیٹرز نے چیئرمین سینیٹ میرصادق سنجرانی کو ہٹانے کی ٹھان لی، تحریک عدم اعتماد لے آئے ۔ متحدہ اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد 38 سینیٹرز کے دستخطوں کے ساتھ سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرائی۔ قرار داد قائد حزب اختلاف راجہ ظفر الحق، عبدالغفور حیدری، شیری رحمن، مشاہد اللہ اور جاوید عباسی سمیت دیگر سینیٹرز نے سیکرٹری سینیٹ کے حوالے کی جبکہ ساتھ ہی سینیٹ کا اجلاس جلد بلانے کےلئے ریکوزیشن بھی جمع کرادی ۔تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے سیکرٹری سینیٹ محمد انور کا کہنا تھا کہ قرارداد کا قوانین کے مطابق جائزہ لیا جائے گا۔ قبل ازیں سینیٹ میں متحدہ اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس قائد حزب اختلاف راجہ ظفر الحق کی زیر صدارت ہوا جس میں تحریک عدم  کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا گیا۔ تحریک عدم اعتماد کےلئےمتفقہ طور پر مسودہ تیار کیا گیا ۔ ریکوزیشن کے بعد دو ہفتے کے اندر سینیٹ کا اجلاس بلانا لازمی ہے۔ قبل ازیں سینیٹ میں متحدہ اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس قائد حزب اختلاف راجہ ظفر الحق کی زیر صدارت ہوا جس میں تحریک عدم  کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا گیا۔ تحریک عدم اعتماد کےلئےمتفقہ طور پر مسودہ تیار کیا گیا ۔ ریکوزیشن کے بعد دو ہفتے کے اندر سینیٹ کا اجلاس بلانا لازمی ہے۔  صادق سنجرانی 12 جون 2018 کو چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے تھے ،صادق سنجرانی تاریخ میں پہلی بار بلوچستان سے چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے  ، انہوں نے 57 ووٹ حاصل کئے تھے ۔  میر صادق سنجرانی کا تعلق بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے نوکنڈی سے ہے۔ میر صادق سنجرانی  14اپریل 1978کوبلوچستان کے  علاقے نوکنڈی  میں پیدا ہوئے  ،  بلوچستان یونیورسٹی سے ایم  اے  کیا ،ان کے والد خان محمد آصف سنجرانی   کا شمار علاقے کے قبائلی رہنما میں ہوتا ۔ صادق سنجرانی کے بھائی  اعجاز سنجرانی  نواب ثنا  اللہ زہری کے دور حکومت  میں وزیراعلیٰ  کے مشیر بنے ،حکومت کی تبدیلی کے باوجود وزیر اعلی عبدالقدوس بزنجو نے انہیں اس عہدے پر برقرار رکھا ۔ میر صادق سنجرانی کے ایک بھائی  محمد رازق سنجرانی سینڈک پروجیکٹ کے ایم ڈی رہے ، میر صادق سنجرانی 1998میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے کوآڈینیٹر رہے ، یوسف رضا گیلانی نے اپنے دور حکومت میں صادق سنجرانی کو وزیر اعظم شکایات سیل کا انچارج بنایا۔ صادق سنجرانی نے تین مارچ 2018کو بلوچستان سے  آزاد حیثیت سے سینیٹ کا الیکشن لڑا اور کامیابی حاصل کرکےسینیٹر منتخب ہوئے ، صادق سنجرانی نے سینٹر منتخب ہونے کے بعد چیئرمین سینیٹ کا عہدہ  بلوچستان کو دینے کی خواہش کا اظہار کیا تھا ۔