Friday, May 10, 2024

اپوزیشن چیئرمین سینیٹ کو گھر بھیجنے کیلئے تیار

اپوزیشن چیئرمین سینیٹ کو گھر بھیجنے کیلئے تیار
June 29, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) اپوزیشن  بجٹ کی منظوری تو نہ رکوا سکی ،چیئرمین سینیٹ کےخلاف محاذ کھول لیا ۔ صادق سنجرانی کو ہٹانے کے مشن میں پیپلز پارٹی  فرنٹ لائن پرہے۔دوسری جانب  حکومت نے بھی ریسکیو آپریشن کیلئے اپنا تجربہ کار کھلاڑی میدان میں اتار دیا ہے۔ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ایک اور محاذ آرائی شروع ہو گئی ، اپوزیشن جماعتوں نے چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کیلئے کمر کس لی،پیپلزپارٹی نے اجلاس میں میر صادق سنجرانی کو ہٹانے پر غور کیا۔ اپوزیشن چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کیلئے متحرک ہوئی تو حکومتی ارکان بھی میدان میں آگئے، جہانگیر ترین نے تو واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کی کوششیں ناکام ہوں گی۔ وزیراعلیٰ سندھ سے صحافی سے سوال کیا کہ کیا زرداری صاحب چیئرمین سینیٹ بن رہے ہیں،اس پر مراد علی شاہ بولے وہ بادشاہ آدمی ہیں،صدر رہے ہیں تو چیئرمین سینیٹ بھی بن سکتے ہیں۔ اپوزیشن کی کوششیں اپنی جگہ لیکن چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی اپنی کرسی کو خطرے میں نہیں سمجھتے۔ اپوزیشن چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے میں کامیاب ہوگی یا نہیں اس سوال کا جواب تو ملنا ابھی باقی ہے تاہم ایک دو ہفتوں کیلئے نیا سیاسی میچ ضرور دیکھنے کو ملےگا۔