Friday, May 10, 2024

مشرف کیخلاف فیصلے سے اداروں میں فاصلے بڑھیں گے ، شیخ رشید

مشرف کیخلاف فیصلے سے اداروں میں فاصلے بڑھیں گے ، شیخ رشید
December 17, 2019

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا مشرف کیخلاف فیصلے سے اداروں میں فاصلے بڑھیں گے۔

شیخ رشید بولے پاک فوج اور حکومت کے درمیان بہت اچھے تعلقات ہیں۔ اپوزیشن تو چاہتی ہے کہ کوئی حادثہ جنم لے۔ کوئی حادثہ جنم نہیں لے گا، اپیل کے لیے وقت ہے، اپیل دائر کی جائے گی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا 40 سال خدمت کرنے والے شخص کو غدار اور ملک لوٹنے والوں کو پرائیویٹ جہازوں میں باہر بھیجا جا رہا ہے۔ یہ چیزیں ہضم نہیں ہو رہیں۔ میں حالات کو بہتری کی طرف جاتے ہوئے نہیں دیکھ رہا۔ حالات بہتری کے بجائے خراب ہونگے۔

شیخ رشید نے کہا جب پاکستان کے آرمی چیف کو غدار اور سزائے موت سنائی جاتی ہے تو بھارت کے مسلمانوں پر قیامت ٹوٹتی ہے۔ بھاگنے والے سیاست دان خدا کی پکڑ میں آنے والے ہیں۔ وزیراعظم کی واپسی پر حکومت ردعمل دے گی۔

 ادھر فواد چودھری بولے ایسے فیصلے جن سے فاصلے بڑھیں، ان کا کیا فائدہ؟ ایک دوسرے کو نیچا دکھانا کسی کے مفاد میں نہیں۔