Monday, May 13, 2024

اپوزیشن چاہتی ہے دھاندلی کی حکومت جائے فی الفور الیکشن کروائے جائیں ، رانا تنویر

اپوزیشن چاہتی ہے دھاندلی کی حکومت جائے فی الفور الیکشن کروائے جائیں ، رانا تنویر
July 5, 2020
لاہور (92 نیوز) چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر نے کہا اپوزیشن چاہتی ہے دھاندلی کی حکومت جائے فی الفور الیکشن کروائے جائیں۔ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر حسین نے 92 نیوز سے گفتگو میں کہا مائنس ون ہمارا مطالبہ نہیں، پی ٹی آئی کی اندرونی خواہش ہو سکتی ہے۔ حکومت کیخلاف کام کر رہے ہیں۔ جلد بڑا رد عمل آنے والا ہے۔ ایک ایک دن بھاری ہے وقت آئے گا کہ پاکستان حکومت کا بوجھ برداشت نہیں کر سکے گا۔ رانا تنویر حسین نے کہا مسلم لیگ ن میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں بن رہا۔ مسلم لیگ کے جن اراکین نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی انکے خلاف پارٹی ایکشن لے گی۔  اپوزیشن ، دھاندلی ، حکومت ، فی الفور ، الیکشن ، چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ، رانا تنویر دوسری طرف گورنر پنجاب سے انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے وفد نے ملاقات کی۔ اس دوران چودھری سرور کا کہنا تھا کہ حکومت کو پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں۔ وزیر اعظم کی ایمانداری پر مخالفین بھی انگلی نہیں اٹھا سکتے۔ اپوزیشن کو ہر معاملے میں روڑے اٹکانے کی عادت ختم کرنی چاہیے۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ہم ملک سے کر پشن، مہنگائی اور دیگر مسائل مائنس کر رہے ہیں۔