اپوزیشن چاہتی ہے احتساب کا عمل چھوڑ کر آگے بڑھا جائے، فواد چودھری
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے اپوزیشن چاہتی ہے احتساب کا عمل چھوڑ کر آگے بڑھا جائے۔
فواد چودھری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا شہباز شریف اور حمزہ کو 25 ارب کے منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت ملی۔
شہباز شریف اور حمزہ کو شوگر ملز کیس میں 25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے مقدمے میں 30 اکتوبر تک ضمانت ملی ہے اس کیس میں ان اکاؤنٹس کی تفصیل دیکھیں یہ صرف ان ہوشرباء کرپشن کیسز میں سےصرف ایک کیس ہے اور پھر کہا جاتا ہے کہ آگے بڑھیں کیا PTI ہر وقت احتسااحتساب لگی رہتی ہے، pic.twitter.com/2Vg8y3LUxm
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 9, 2021
یہ ہوشربا کرپشن کیسز میں سے ایک کیس ہے۔ پھر کہا جاتا ہے آگے بڑھیں کیا پی ٹی آئی احتساب احتساب لگی رہتی ہے۔