Tuesday, May 21, 2024

اپوزیشن پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کیلئے سندھ حکومت کے سامنے ڈٹ گئی

اپوزیشن پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کیلئے سندھ حکومت کے سامنے ڈٹ گئی
January 29, 2019
کراچی ( 92 نیوز) سندھ پبلک اکاؤٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کیلئے اپوزیشن ڈٹ گئی، فردوس شمیم نقوی نے اعلان کیا ہے کہ  پی اے سی کی چیئرمین شپ نہ ملی تو قائمہ کمیٹیوں کا حصہ نہیں بنیں گے۔ سندھ میں اپوزیشن اور حکومت پھر آمنے سامنے آگئے ۔ فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ چارٹرآف ڈیموکریسی چارٹرآف چوری بن گیا ہے، پیپلزپارٹی اپنی چوری چھپاناچاہتی ہے۔ خرم شیرزمان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آصف زرداری کیخلاف اثاثےچھپانے کی درخواست سماعت کےلیے منظور ہوگئی ہے ، آصف زداری کو چھوڑنے والے نہیں ہیں۔سندھ میں جتنے مسائل ہیں اس کے ذمہ دار آصف زرداری ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں کاکہناتھاکہ پیپلزپارٹی کو ڈر ہے کہ پبلک  اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ اپوزیشن کو مل گئی تو ان کا کچھاچٹھاکھل جائے گا۔ دوسری جانب سندھ اسمبلی اتحادی ایم کیو ایم  پاکستان  اور پی ٹی آئی میں اختلافات پیدا ہو گئے ۔ ایم کیو ایم کے رکن محمد حسین نے کہا کہ ہم نے گن پوائنٹ پر پی ٹی آئی سے یادداشت نامہ دستخط نہیں کرایا۔ محمد حسین کا کہنا تھا کہ اتحادی ہونے کے باوجود پاکستان تحریک انصاف الزامات کی سیاست کر رہی ہے  جب کہ سٹی کونسل جھگڑے میں پی ٹی آئی نے پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کا ساتھ دیا۔