Friday, March 29, 2024

اپوزیشن پارٹیوں نے پنجاب میں لوڈشیڈنگ کیخلاف 26جون کو مظاہروں کا اعلان کر دیا

اپوزیشن پارٹیوں نے پنجاب میں لوڈشیڈنگ کیخلاف 26جون کو مظاہروں کا اعلان کر دیا
June 24, 2015
لاہور (92نیوز) ایسا دکھائی دے رہا ہے کہ لوڈشیڈنگ جلد ہی وفاقی حکومت کا پھندا بننے جا رہی ہے۔ ملک بھر خصوصاً کراچی میں لوڈشیڈنگ سے سینکڑوں جانوں کے ضیاع پر اپوزیشن پارٹیاں سیخ پا ہو گئی ہیں اور پنجاب میں اپوزیشن پارٹیوں نے 26جون کو مظاہروں کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 26جون پنجاب حکومت کےلئے طویل ترین دن ہو سکتا ہے کیونکہ تحریک انصاف، پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی اور ق لیگ نے لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔