Thursday, May 2, 2024

اپوزیشن نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا

اپوزیشن نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا
May 18, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) اپوزیشن نے اوگرا کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں 32 فیصد اضافے کو مسترد کر دیا۔ سینیٹر شیری رحمان کہتی ہیں اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں 45 فیصد اضافے کی سفارش کی ہے۔ فیصلے سے عوام پر 175 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ انہوں نے کہا حکمران مہنگائی کا رمضان پیکیج دے کر کہتے ہیں گھبرانا نہیں۔ شہبازشریف نے بھی گیس قیمتوں میں اضافے کی مذمت کی اور کہا نیازی صاحب کی نالائقی نے معیشت کو ایشیا کی بدترین معیشت بنا دیا۔ اوگرا نے گیس 32 فیصد مہنگی کرنے کی منظوری دے ہے۔ پٹرولیم ڈویژن حکام کے مطابق سوئی نادرن کے گیس ٹیرف میں 237 روپے جبکہ سوئی سدرن کے گیس ٹیرف میں 160 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہو گا۔ گھریلو صارفین کے ٹیرف میں 4 تا 32 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق اقتصادی رابطہ کمیٹی کی منظوری کے بعد ہو گا۔