Thursday, March 28, 2024

اپوزیشن نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا

اپوزیشن نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا
April 1, 2019

لاہور ( 92 نیوز ) اپوزیشن نے  پٹرولیم  مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے فوری یو ٹرن لینےکا مطالبہ کر دیا۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ مہنگائی کے سونامی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے ۔

شہباز شریف نے کہا کہ سمری پر دستخط کرتے ہوئے  عمران خان کے ہاتھ کیوں نہیں کانپے ۔

جماعت اسلامی کے رہنما سراج الحق نے  فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے معاشی  افلاطونوں نے معیشت کا بیڑا غرق کر دیا۔