Thursday, April 18, 2024

اپوزیشن نے پاکستان ڈیموکریٹک الائنس بنا لیا ، حکومت کیخلاف احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ

اپوزیشن نے پاکستان ڈیموکریٹک الائنس بنا لیا ، حکومت کیخلاف احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ
September 20, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) اپوزیشن نے پاکستان ڈیموکریٹک الائنس بنا لیا، حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق آل پارٹیز کانفرنس میں جنوری میں حکومت کے خلاف لانگ مارچ کا بڑا فیصلہ بھی کرلیا گیا، لانگ مارچ سے قبل چاروں صوبوں میں ریلیاں اور جلسے ہوں گے، میثاق جمہوریت کی طرز پر میثاق پاکستان کرنے کیلئے کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ۔