Friday, April 26, 2024

اپوزیشن نے وزیراعظم سے گھر جانے کا مطالبہ کردیا

اپوزیشن نے وزیراعظم سے گھر جانے کا مطالبہ کردیا
November 14, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان سے گھر جانے کا مطالبہ کردیا، پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن اور جماعت اسلامی کا کہنا ہے جعلی الیکشن کرانے کی کوشش کی جارہی ہے، موجودہ حکمران ایک بار پھر الیکشن چوری کرنا چاہتے ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا عمران خان ہربحران پرنوٹس لےکرپھرکیا کروں کا اعلان کرکے نیا بحران پیدا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عام آدمی مہنگائی سے پریشان ہے،وجہ عمران خان کی نااہلی ہے۔ بڑی بڑی باتیں کرنے والے عمران خان کے پاس وژن ہے نہ کوئی منصوبہ۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے حکومت پر وعدے پورے نہ کرنے کا الزام لگایا، یہ بھی کہا یہ جعلی الیکشن سے دوبارہ حکومت لینے کی کوشش کررہے ہیں۔

ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا عمران خان نے ہر قومی ایجنڈے کو متنازعہ بنایا۔ کہا کہ سیاسی جماعتیں اصلاحات چاہتی ہیں، آپ صرف الیکشن چوری چاہتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ڈسکہ الیکشن کی رپورٹ کے مطابق عمران صاحب الیکشن چور ہیں۔ جب نمبر پورے نہیں ہوئے تو تمام سیاسی جماعتیں یاد آگئیں
اتحادی اور اپنے ارکان نے عدم اعتماد کردیا تو سیاسی نظام کی کامیابی یاد آگئی۔

ترجمان مسلم لیگ ن نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا عوام کو آپ کا انتخابی ایجنڈا نہیں استعفیٰ چاہئے، قانون سازی کی نہیں گھر جانے کی تیاری فرمائیے۔