Friday, May 10, 2024

اپوزیشن نے نیب آرڈیننس مسترد کرنے کی قرارداد ایوان بالا میں جمع کرا دی

اپوزیشن نے نیب آرڈیننس مسترد کرنے کی قرارداد ایوان بالا میں جمع کرا دی
November 16, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) اپوزیشن نے نیب آرڈیننس مسترد کرنے کی قرارداد ایوان بالا میں جمع کرا دی۔ سینیٹر شیری رحمان نے قرارداد سیکرٹری سینیٹ کے پاس جمع کرائی۔

چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینٹ کا اجلاس ہوا۔ سینیٹ اجلاس مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے ایوان کو بتایا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بدھ کو ہو گا۔ اسد قیصر نے شہباز شریف کو خط لکھا اور قانون سازی میں معاونت کیلئے تجاویز مانگیں جبکہ شہباز شریف نے ایک ماہ کا وقت مانگا۔

سینیٹر شیری رحمان بولیں حکومت نے اتحادیوں کے بچھڑنے پر اجلاس ملتوی کیا۔ آج اتحادی پھر ہاتھ میں آ گئے تو اجلاس پھر بلایا جا رہا ہے۔

بابراعوان بولے حکومت اور اتحادیوں میں خلاء کیلئے خواہش ہو سکتی ہے ایسا ہو گا نہیں ، بیشتر بل پاس کروائے جائیں گے ۔ یوسف رضا گیلانی نے بھی بغیر مشاورت مشترکہ اجلاس بلانے پرتنقید کی اور اجلاس سے واک آوٹ کی کال دے دی ۔

اپوزیشن نے بھی ایوان سے واک آوٹ کیا تو سینیٹر بہرہ مند تنگی نے کورم کی نشاندہی کر دی۔ سینیٹ اجلاس میں کورم پورا نہ نکلا جس پر اجلاس جمعہ کی صبح تک کیلئے ملتوی کر دیا۔