Sunday, May 12, 2024

اپوزیشن نے لکھ کر این آر او مانگا ، وزیراعظم عمران خان

اپوزیشن نے لکھ کر این آر او مانگا ، وزیراعظم عمران خان
August 21, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال سمیت حکومتی بیانیے پر مشاورت کی گئی۔ وزیراعظم نے کہا اپوزیشن نے لکھ کر این آر او مانگا۔ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو ایف اے ٹی ایف قوانین سے متعلق پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا، بابر اعوان نے قوانین کی منظوری کیلئے اپوزیشن سے مذاکرات پر بریفنگ دی۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت ایف اے ٹی ایف کے قوانین کو قومی فریضہ سمجھتی ہے۔ اپوزیشن نے قوانین کی منظوری کی آڑ میں این آر او مانگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قوم نے جن کو مسترد کیا ہے وہ چوری چھپانے کی کوشش میں لگے ہیں، 2 سال تک مشکلات اور چیلنجز کا سامنا کیا ہے،  اب حکومت کا فوکس معیشت کی بحالی پر ہے۔