Thursday, March 28, 2024

اپوزیشن نے سرکاری حج پر اخراجات میں اضافہ مسترد کر دیا

اپوزیشن نے سرکاری حج پر اخراجات میں اضافہ مسترد کر دیا
February 1, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) اپوزیشن نے سرکاری حج پر اخراجات میں اضافہ مسترد کر دیا اور ملبہ سعودی حکومت پر ڈال دیا۔ سینیٹ میں اپوزیشن نے حج اخراجات میں اضافے پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ اضافہ حاجیوں پر ڈرون حملہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔ چیئرمین صادق سنجرانی کی صدارت میں سینیٹ اجلاس شروع ہوا تو جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے حج اخراجات میں اضافے پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا۔ وزارت مذہبی امور کی سبسڈی کی درخواست اور اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کو مسترد کرنے پر سوال اٹھایا۔ وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے حج اخراجات میں اضافے کا ذمہ دارسعودی حکومت کو ٹھہرا دیا۔ پیپلز پارٹی کے رضا ربانی نے استفسار کیا کہ کیا وزیر مذہبی امور ناراض ہیں کہ وہ ایوان میں نہیں آئے۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی حاجیوں کو سبسڈی دینے پر زور دیا۔ وزراء کی غیرحاضری پر اپوزیشن نے ایک مرتبہ پھر ایوان سے واک آوٹ کیا جس کے بعد اجلاس غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔