Friday, May 17, 2024

اپوزیشن نے تسلیم کر لیا کہ حکومت گرانا ان کا ہدف نہیں رہا، شبلی فراز

اپوزیشن نے تسلیم کر لیا کہ حکومت گرانا ان کا ہدف نہیں رہا، شبلی فراز
March 21, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن نے خود مان لیا کہ حکومت گرانا ان کا ہدف نہیں رہا، 26 مارچ کو پی ڈی ایم کے لوگ مریم نواز کے تحفظ کیلئے ساتھ جائیں گے، فضل الرحمان اس اتحاد کی صدارت کر رہے ہیں، جو قائم نہیں رہا۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ  فضل الرحمان نے کورونا ویکسین کے متعلق گمراہ کن بیان دیا، وزیراعظم عمران خان فٹ اور ہشاش بشاش ہیں، کام بھی کر رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  مریم نواز لاہور کو اکھاڑا بنانا اور نیب کی تفتیش میں روڑے اٹکانا چاہتی ہیں،  اگر انہوں نے 26 مارچ کو قانون کو ہاتھ میں لیا تو قانون اپنا راستہ بنائے گا، پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم کی یاری ٹوٹ چکی۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ  ایٹم بم الٹا ان کے اپنے خلاف چل گیا، اپوزیشن اتحاد عمران خان کیخلاف لڑتے لڑتے آپس میں تتر بتر ہوگیا۔