Friday, May 3, 2024

اپوزیشن نے بجٹ کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا

اپوزیشن نے بجٹ کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا
June 3, 2016
اسلام آباد(92نیوز)اپوزیشن نے بجٹ کومسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عوام دوست نہیں عوام دشمن بجٹ ہے حکوت کے پیش کردہ بجٹ میں ٹیکسز کے علاوہ عوام کے لئے کچھ نہیں۔ تفصیلات کےمابق ادھر وفاقی وزیر خزانہ نے بجٹ پیش کیا تو ادھر اپوزیشن کی جانب سے فوری ردعمل بھی سامنے آ گیا۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے حکومت کے پیش کردہ بجٹ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ عوام دوست نہیں بجٹ میں عوام کے لئے کچھ نہیں ہے صرف ٹیکسز ہیں۔ پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے بجٹ پر وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بجٹ خواہشات کا بجٹ ہے  عوام کے لئے اس میں کچھ نہیں عوام پر بوجھ ہی ڈالا گیا ہے۔ ایم کیوا یم ، جماعت اسلامی سمیت تاجروں نے بھی بجٹ کو مسترد کر دیا ہے تاجروں نے بجٹ کو سیاسی  بجٹ قرار دے دیا۔